یورپ

انتالیسویں ہفتے بھی پیرس کی سڑکوں پر مارچ

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف یلو جیکٹ والوں کی تحریک جاری ہے اور سیکڑوں لوگوں انتالیسویں ہفتے بھی پیرس کی سڑکوں پر احتجاج کیا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق سنیچر کو انتالیسویں ہفتے بھی دارالحکومت پیرس کے ولیہ نامی میٹرو اسٹیشن کے قریب یلوجیکٹ والوں نے سڑکوں پر نکل کے حکومت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔
حکومت نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔ پولیس نے مظاہرہ کرنے والوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا تھا۔
یاد رہے کہ فرانس میں یلوجیکٹ مظاہرے، نومبر دو ہزار اٹھارہ کے اواسط میں مہنگائی کے خلاف شروع ہوئے اور پھر یہ مظاہرے صدر میکرون کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہو گئے۔
فرانس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button