genelدنیایورپ

فرانس میں حالات کشیدہ، تعلیمی ادارے اور میٹرو بند

فرانس میں آج بھی پُرتشدد مظاہروں کا خدشہ ہے اسی لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں آج یلو ویسٹ موومنٹ کے تحت پُرتشدد مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پیرس میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پیرس میں ایفل ٹاور اور شانزے لیزے کے کمرشل سینٹر، کیفے اور زیر زمین ٹرین اسٹیشن بھی نہیں کھلیں گے۔

درجن بھر بکتر بند گاڑیاں بھی پیرس پہنچادی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار پولیس اہل کار تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا، یورپی ممالک، ترکی، سعودی عرب، بحرین اور عرب امارات سمیت کئی ملکوں نے فرانس میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری ہے، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چار ہفتوں کے مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مظاہروں کے باعث مختلف علاقوں میں کالج بندہیں اور سیکڑوں کالجوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ پولیس نے ڈیڑھ سو طلباء کو گرفتاربھی کر لیا ۔ مظاہروں کے دوران سیکڑوں گاڑیوں کو آگ لگائی گئی ۔ مظاہرین نے بعض دکانوں کو بھی لوٹ لیا، جبکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل روکنے کی کوشش کے بعد متعد ادارے بند کرنا پڑے۔ اب تک کے پر تشدد مظاہروں میں 3 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی اور گرفتار ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button