بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے اٹھارہ بحرینی شہریوں کو عمر قید اور شہریت منسوخ کرنے کی سزا سنائی ہے۔
آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے گیارہ بحرینی شہریوں پر دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش جیسے بے بنیاد الزام کے تحت ان کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ ایسے ہی الزامات کے تحت سات افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرین میں سلام نامی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے کرنے والی تنظیم کے سربراہ جواد فیروز نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت دوہزار بارہ سے اب تک آٹھ سو پندرہ بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرچکی ہے۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ہمیشہ بحرینی انقلابیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت موت کی سزا، شہریت منسوخ کردینے کی سزا یا پھر طویل المیعاد قید کی سزا سنائی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنطیمیں سیاسی اور سماجی کارکنوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اور تشدد امیز اقدامات پر بحرینی حکام کو بارہا خبردار کرچکی ہیں۔
بحرینی عوام فروری دوہزار گیارہ سے اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے قیام کے لئے پرامن جد وجہد کر رہے ہیں۔