صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید 49 زخمی
معا فلسطین کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ فلسطینی نوجوان شادی عمر لطفی سلیم غرب اردن کے بیتا علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہوا۔ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل بروز منگل غرب اردن کے بیتا نامی دیہی علاقے میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 49 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جرائم جاری رہنے کے خلاف ہر ہفتے کی طرح کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔