افغانستانایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران ، افغانستان ، پاکستان اور این ایچ سی آر کا چار فریقی اجلاس

ایران ، افغانستان ، پاکستان اور اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزینان کا چار فریقی اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ کی موجودگی میں منگل کی شام جنیوا میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں گذشتہ برسوں کے دوران طے شدہ اہداف کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ آئندہ نومبر یا دسمبر کے قریب جنیوا میں پناہ گزینوں کے عالمی فورم کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ پناہ گزینوں کے عالمی فورم کے اجلاس میں تمام ملکوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی حالت کا جائزہ لینے اور رضاکارانہ طور پر ان کی وطن واپسی میں مدد پر غور کیا جائے ۔ اس اجلاس میں موجود تین ممالک ، ایران ، افغانستان اور پاکستان نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں علاقے کے ممالک کے موقف ، مدد کے طریقہ کار ، منصوبوں اور اقدامات کو مد نظر رکھا جائے اور علاقے کے حقائق و صورت حال کی بنیاد پر اقدامات طے جائیں ۔ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اس چار فریقی اجلاس میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ پناہ گزینوں کے سلسلے میں عالمی ذمہ داری پر عمل کرے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ رحمانی فضلی پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے پناہ گزیناں کے بہترویں اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کو جنیوا کے لئے روانہ ہوئے تھے

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button