ایران میں چھے نئی دواؤں کی وسیع پیمانے پر پیداوار شروع کردی گئی ہے۔
ہمارے نمائندے نے ایران کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ جن نئی دواؤں کی پروڈکشن لائن کا آغاز کردیا گیا ہے ان میں سے ایک دوا گلورنتا ہے جو شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لئے تیار کی گئی ۔ شوگر کی دیگر دواؤں کے مقابلے میں اس دوا کی تاثیر زیادہ ہے ۔ یہ دوا شوگر لیول کم کرنے کے ساتھ ہی قلب پر دائبیٹیز کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔دو دوائیں، جیومائیڈ اور نورا بیکس ایم ایس کے علاج کے لئے تیار کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ تین دوائیں کینسر کے علاج کے لئے تیار کی گئی ہیں جن کے نام نیوراپا، برٹیگا اور لوٹیوا ہیں ۔ یہ دوائیں کیموتھراپی کی جگہ استعمال ہوتی ہیں اور کینسر کے مریضوں پر اس کے آفٹر افکیٹس بہت کم ہوتے ہیں ۔اسلامی جمہوریہ ایران میں دواسازی میں یہ پیشرفت ایسی حالت میں حاصل ہوئی ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں سخت ترکر دی ہیں ۔