ایشیاپاکستان

کوئٹہ خودکش دھماکے کے خلاف دھرنا اور احتجاج

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کل کے سانحے کے خلاف احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کل کےخودکش دھماکے کے خلاف شیعہ مسلمانوں کا کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر احتجاج کئی گھنٹے سے جاری ہے، سیکڑوں افراد کے دھرنے اور رکاوٹوں کے باعث مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ ہزارہ کمیونٹی پر پے در پے حملے ہو رہے ہیں لیکن انہیں موثر سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو بات چیت کے لیے دھرنے میں پہنچے لیکن مذاکرات ناکام ہوگئے۔
بارش اور ٹھنڈ کے باوجود خواتین سمیت درجنوں افراد مغربی بائی پاس پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کو بار بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ہزارہ کمیونٹی کو موثر سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button