ایرانمشرق وسطی

ایران پابندیوں کے باوجود امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جنس کے وزیر نےکہا ہے کہ امریکہ اس گمان میں ہے کہ ایران پر پابندیوں سے وہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتا ہے غلط فہمی میں مبتلا ہے اس لئے کہ ایران پابندیوں کے باوجود امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس محمود علوی نے کل رات ایران کے صوبے مازندران کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اب سمجھ گیا ہے کہ ایران پر پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے اور ایرانی عوام ماضی کی نسبت زیادہ متحد ہوگئے ہیں۔

محمود علوی نے امریکی ڈرون کی جانب سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج کو یہ بات زہن نشین کر لینی چاہئیے کہ اگر ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 20 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون ” گلوبل ہاک “کو تباہ کر دیاتھا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں مبارک پہاڑ کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون گلوبل ہاک نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button