ایشیاپاکستان

بلوچستان میں پاکستانی فوج کا آپریشن

پاکستان نے صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے فوجی آپریشن شروع کر دیا۔

پاکستان کے میڈیا ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ منگل کو شمالی بلوچستان میں شروع کئے جانے والے آپریشن میں پاکستانی فوجیوں نے ہیلی کاپٹروں اور بکتربند گاڑیوں کی مدد سے شہر لورالائی کا محاصرہ کر لیا۔

اس آپریشن کے دوران خبر ملنے تک نوے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا تھا۔ ان افراد سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں خانہ تلاشی کا عمل بھی انجام دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے سیکورٹی حکام نے آپریشن کو کامیاب بتایا ہے۔ پیر کے روز اس علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورس کے خلاف فائرنگ اور دھماکے کئے تھے جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی تھی۔ اس جھڑپ میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button