ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم ہے : اسلام آباد میں ایرانی سفیر کا بیان

پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جمعے کو اپنے ایک ٹوئٹ میں پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ماضی کی مانند ، اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے اور مسلمانوں کے مفادات پورے کرنے کے لئے عمران خان کے مخلصانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے- ایران کے سفیر نے علاقے میں کشیدگی دور کرنے پر مبنی پاکستانی وزیراعظم کے موقف کی حمایت کی ۔

عمران خان نے گذشتہ روز پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں علاقے میں کشیدگی دور کرنے کے لئے اسلام آباد کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات اچھے ہوں اور وہ اختلافات کو ھوا دینے اور جنگ شروع کرانے کی کوشش میں رہتی ہیں۔ پاکستان کے وزیرا‏عظم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور تہران کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button