پاکستان کے مختلف شہروں میں سعودی ولیعہد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے خلاف عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔
موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج و مظاہروں میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں اور لوگ بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان کے عوام، علاقے کی مظلوم قوموں کے خلاف سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔
بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بن سلمان کے اس دورے کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے سخت سیکورٹی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ ان اقدامات پر بھی پاکستان کی عوام کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات کی بنا پر ان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان ایک روز کی تاخیر سے اتوار کے روز سے اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔