اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کل رات اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ اگر جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کو خلیج فارس کا تاریخی نام تک معلوم نہیں ہے تو کس معلومات اور جواز کے ساتھ اس علاقے میں اپنے فوجیوں کو بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے؟
سید عباس موسوی نے کہا کہ باہمی احترام اور حقائق کو تسلیم کرنا مہذب اقوام کے تعلقات کے بنیادی اصول ہیں۔
یاد رہے کہ سید عباس موسوی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں خلیج فارس میں جنوبی کوریا کی فوجی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ اقدام قابل قبول نہیں اور یہ امریکی رویہ سے میل کھاتا ہے۔