حسن نصراللہدنیالبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطییورپ
حزب اللہ لبنان میں اسرائیل کو عصر حجر میں بھیجنے کی صلاحیت موجود ہے اسرائیل کا اعتراف
رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی تجزیہ کاروں اور ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ لبنان کی طاقت اور قدرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان میں اسرائیل کو عصر حجر میں بھیجنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اسرائیلی اخبار جروزالم پوسٹ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شام جنگ میں کافی تجربات حاصل کئے ہیں۔ حزب اللہ کی فوج ایک مضبوط اور مستحکم فوج ہے جن کے پاس پیشرفت ہتھیار بھی موجود ہیں اور حزب اللہ میں آئندہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو عصر حجر میں بھیجنے کی طاقت اور صلاحیت موجود ہے۔