انہوں نے بدھ کی شام تہران میں عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین سے ملاقات میں کہا کہ عوام کی دلی خواہش ہے کہ امریکی فوجیوں کا ملک سے انخلا ہو اور یہ عراق اور علاقے میں امن و سیاسی استحکام کا اہم سبب ہے۔
اس ملاقات میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دونوں ممالک کے قدیمی تاریخی، دینی اور ثقافتی تعلقات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کو متعدد میدانوں میں اپنے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور عراق کے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون بہت زیادہ اثر انداز ہیں۔
اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے دونوں قوموں کے قدیمی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے اور دنیا میں ایک اہم اور اثر گزار ملک کی حیثیت سے ایران کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات میں توسیع، عراق کی حکومت اور قوم کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔