المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات برقرار کرنے پر مبنی کانفرنس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک صہیونی کے اشتراک سے مذہبی اور دینی آزاد کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی ، جس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر زوردیا گیا ۔ حزب اللہ لبنان نے بحرینی حکومت کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت فلسطینی اور لبنانی شہیدوں کے خون کا سودا کررہی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے لبنان کے مذہبی رہنما علی الامین کی اس کانفرنس میں شرکت کی بھی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو انسانی ، اسلامی اور اخلاقی اصولوں کے منافی قراردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصبوں اور ظالموں کی حمایت اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خيانت ہے۔