ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں ایران کے خلیج فارس نامی ایئرڈیفنس آپریشنل کمانڈ نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں
خلیج فارس نامی ایران کا ایئرڈیفنس آپریشنل کمانڈ کا افتتاح ایران کی فوج کے سربراہ میجرل جنرل عبدالرحیم موسوی کی موجودگی میں ہوا – یہ ایئرڈیفنس آپریشنل کمانڈ وسیع علاقے کو کنٹرول اور سپاہ و فوج کے ایئرڈیفنس یونٹس کو براہ راست کمانڈ کرنے کی توانائی رکھتا ہے- اس مرکز میں ایئرڈیفنس یونٹس کے ماہر اور باصلاحیت جوان تعینات ہیں اور یہ مرکز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور یہ خلیج فارس کی فضا میں ہرطرح کی نقل و حرکت پر پوری طرح نظر رکھنے کی توانائی رکھتا ہے – اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر عبدالرحیم موسوی نے صوبہ بوشہر میں عسلویہ ، جزیرہ خارک اور خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں ائیرڈیفنس یونٹس کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران علاقے میں امن قائم کرنے کے ساتھ اغیار کے ذریعے خطے میں ہر طرح کی بدامنی اور کشیدگی کو بھی روکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا کہا کہ ایران علاقے کے سبھی ملکوں کے لئے امن و آسائش چاہتا ہے۔