دنیاعربمشرق وسطی

سعودی حکام نے حج کے دوران 936 حاجیوں کو گرفتار کرلیا

عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 احاجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ان تمام حاجیوں کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے جبکہ ان افراد پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ سے لوگوں کو خبردار کیا جا رہا تھا کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

حج مقامات میں داخلے پر پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذی القعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا تھا جو 12 ذوالحجہ تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا ء کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس مرتبہ صرف 10 ہزار حجاج کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button