دنیایورپ

حکومت میں بنیادی تبدیلی کے لئے مادورو نے وزیروں سے استعفا طلب کرلیا

وینیزویلا کے صدر نیکلس مادورو نے اپنی کابینہ میں بنیادی تبدیلی کرنے کے لئے وزرا سے استعفے طلب کر لئے ہیں۔

وینیزویلا کی نائب صدر ڈیلسی رودریگرز نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ صدر مادورو نے کابینہ کے وزیروں سے کہا ہے کہ حکومتی کابینہ میں بنیادی تبدیلی اور ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی غرض سے حکومت کی تقویت کے لئے اپنے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیں- وینیزویلا کی کابینہ میں یہ رد وبدل ایک ایسے وقت انجام پارہا ہے جب ملک میں گذشتہ دس روز سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوجانے اور کئی ماہ کے سیاسی بحران کے سبب یہ ملک شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ صدر نیکلس مادورو نے کہا ہے کہ وینیزویلا میں بجلی کی سپلائی امریکا نے سائبر حملہ کرکے اور ملک سیاسی مخالفین کی مدد سے منقطع کرائی ہے۔

انہوں نے امریکا پر بجلی کی جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا بجلی کی سپلائی کا منقطع ہوجانا سامراجی عناصر کی مداخلت کا نتیجہ ہے۔ وینیزویلا کے سیاسی مخالفین کے لیڈر خوان گوائیدو نے گذشتہ تیئیس جنوری کوامریکا کی حمایت سے خود کو ونزوئیلا کا صدر اعلان کردیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button