یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر وسیع اور شدید حملہ کیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے صماد 3 ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی فوجی اور حساس ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
یحیی سریع کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب کے شہریوں اور کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ فوجی مراکزسے دور رہیں ۔