سعودی عرب نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 30 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 30 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔ سفارتخانہ، سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی کی سربراہی میں وفد کے 2 روزہ دورے کے دوران کھولا گیا۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد صحاف کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ گرین زون میں کھولا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے عراق سے 1990 میں تعلقات ختم کر دیئے تھے۔ عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب نے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔