ایراندنیامشرق وسطییورپ

ایران مخالف قرارداد پر روس کا رد عمل بھی آگیا

عالمی جوہری ادارے میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے آج جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دو مراکز تک رسائی پر بورڈ آف گورنرز کی تاکید صورتحال کو مزید خراب کردےگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کی جانب سے ایران سے دو جوہری مراکز تک رسائی کی قرارداد کو روس اور چین نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان مسائل کے حل کے خواہاں ہیں تاہم یوں دکھائی دیتا ہے کہ اس قرارداد سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔

اس قرارداد کے مطابق، تین یورپی ممالک برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ ایران سے دو ایٹمی مقامات تک جوہری ادارے کے انسپکٹروں کو اجازت دینے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس کا مناسب وقت میں مناسب جواب دےگا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری ادارے کی قراردادوں کو سیاسی اغراض و مقاصد پر نہیں بلکہ حقائق پر مبنی ہونا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ قرارداد ایسے ممالک نے پیش کی جن کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button