افریقہ

سوڈانی عوام نے سعودی فوجی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ کر دیا

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سول حکومت کے قیام کے لیے دھرنا دینے والوں نے جنگ یمن کے خاتمے اور سعودی اماراتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خرطوم فوجی ہیڈکوارٹر کے سامنے جاری دھرنے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ہم سعودی اماراتی جنگی اتحاد سے نکلنے کے خواہاں ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ سے سوڈان کا کوئی تعلق نہیں ہے لہذا تمام فوجیوں کو فی الفور وطن واپس بلایا جائے۔
یہ مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عبوری فوجی کونسل کے نائب صدر محمد حمدان دقلو نے کہا تھا کہ سوڈان، سعودی فوجی اتحاد سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
حکومت سوڈان نے مالی اعانت کی لالچ میں اپنے سیکڑوں فوجیوں کو جنگ یمن میں جھونک دیا ہے جس میں درجنوں فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button