مشرق وسطیایشیاپاکستاندنیا

پاکستان کے وہابی اداروں کی طرف سے داعش کو مدد مل رہی ہے

پاکستان میں وہابی ادارے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو بڑے پیمانے پر فنڈنگ فراہم کررہےہیں

ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی ادارے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو بڑے پیمانے پر فنڈنگ فراہم کررہےہیں وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کیلئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے فارنزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ عمر بن خالد کو دسمبر 2020 میں طارق روڈ سے حراست میں لیا گیا اور ملزم کو ذاتی مچلکے پررہا کردیا گیا تھا۔ ملزم عمر بن خالد کے قبضے سے 2 موبائل فونز قبضے میں لیکر فارنزک کیلئے بھیجے گئے تو ڈیجیٹل فارنزک رپورٹ میں ملزم اور اسکے ساتھیوں کیخلاف شواہد مل گئے جس پر ملزم کے ساتھی جنید، ضیا اور اویس کو بھی مقدمے میں نامزد کرلیا گیا۔

ملزمان شام اور پاکستان میں موجود داعش کے دہشتگردوں اور ان کی فیملیز سے رابطے میں تھے اور مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتے تھے،اس فنڈنگ کو شام اور ممکنہ طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جارہا تھا، عمر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی لال مسجد کے خطیب ملا عبدالعزیز اور دیگر وہابی ادارے اعلانیہ داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button