شامی فوج نے صوبہ حلب میں واقع خان طومان علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج بدھ کے روز صوبہ حلب کے جنوب میں واقع خان طومان شہر کو ڈیڑھ سال بعد آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ تکفیری دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ سے شدید جھڑپوں کے بعد شامی فوج نے خان طومان شہر کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔
واضح رہے کہ خان طومان جنوبی حلب سے 10 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور حلب-دمشق کے پاس واقع ہونے کی وجہ سے اس کی بہت زیادہ اسٹراٹیجک اہمیت ہے۔
در ایں اثنا شامی فوج نے جنوبی ادلب کے مضافاتی علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی اطلاع دی ہے۔ شامی فوج نے ایک بیان جاری کرکے معرۃ النعمان نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔