ترکیشاممشرق وسطی

شام میں ترکی کے دو فوجی ہلاک

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق تر کی کی وزارت دفاع نے آج رات اعلان کیا کہ شام کے علاقے ادلب میں شامی فوج نے ترکی کے فوجی اڈوں پر فضائی حملے کئے اور گولے داغے جس کے نتیجے میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

تر کی کی وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ صوبہ ادلب کے قریب ترک فوجیوں کے حملے میں درجنوں شامی فوجی جاں بحق ہوئے۔

شام کی حکومت کا ابھی تک ترکی کی فوج کے دعووں پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اس سے قبل خبری ذرائع نے صوبہ ادلب کے مغرب میں ترکی اور شامی افواج کے مابین جھڑپ کی خبر دی تھی۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button