اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کیجانب سے وینزویلا جانے والے ایرانی آئل ٹینکروں کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کو قانونی تجارت کی راہ میں خلل ڈالنے کی کوئی اجازت نہیں ہے اور اس کی پالیسی پوری دنیا کیلئے خطرناک ہے۔
محمد جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کوئی ملک اپنی غلط سیاسی پالیسیوں کے مطابق موقف اپنائے اور قانونی تجارت کی راہ میں خلل ڈالے تو عالمی برادری ضرور اس کیخلاف جوابی کاروائی کرے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام میں ایک خط میں امریکہ کیجانب سے ایران سے وینزویلا کو ایندھن کی نقل و حمل میں مداخلت اور رکاوٹیں حائل کرنے کے ارادے سے کیریبین میں بحری جہاز بھیجنے کے اقدامات سے خبردار کیا۔
اس کے علاوہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے ایران میں تعنیات سوئس سفیر کو کہ جس کا ملک امریکی مفادات کا محافظ ہے دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی عہدیداروں کو ایرانی آئل ٹینکروں کیخلاف کسی بھی ممکنہ اقدام کے خطرے سے خبردار کریں۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکروں کیخلاف ہردھمکی کا سخت جواب دیں گے جس کا ذمہ دار امریکہ ہی ہوگا۔