شاممشرق وسطی

شام پر اسرائیل کا میزائلی حملہ

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اسرائیل کے اس میزائلی حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

صیہونی اخبارھا آرتص نے اسرائیل کے فوجی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ میزائلی حملہ قنیطرہ سے مقبوضہ سرزمین پر ہونے والی فائرنگ کے جواب میں کیا گیا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے شام کی فوج اور تنصیبات پر حملے کرتی رہتی ہے۔

دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button