شام: دارالحکومت دمشق کے صحنایا علاقے میں دروزی قوم کی جانب سے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک جلسہ رکھا گیا جس میں دروزی علماء و بزرگان کے علاوہ مختلف سرداران قبائل اور ایرانی و شامی شخصیات شریک تھیں۔ عراق و شام کے عوام سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی کی جانفشانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے۔