امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

اربعین کا عظيم پیدل مارچ نئے اسلامی تمدن کے ایجاد کا بہترین وسیلہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اربعین حسینی کے موقع پر عظیم الشان پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اربعین کا عظيم پیدل مارچ نئے عظیم اسلامی تمدن کی راہیں ہموار کرنے کا بہترین وسیلہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اربعین کے موقع پر زائرین حسینی کےعراقی خادمین اور موکب داروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اربعین کا پیدل مارچ اللہ تعالی کی آیت عظمی ہے اور حسینی زائرین کی خدمت عراقی عوام کے لئے بہت بڑے شرف ، سعادت ،عزت اور عظمت کا مقام ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اربعین کے موقع پر عراقی شہریوں کی طرف سے حسینی زائرین کی تعظیم و تکریم اور مہمان نوازی کو بے مثال قراردیتے ہوئےفرمایا: میں اپنی طرف سے اور ایرانی قوم کی جانب سے عراقی عوام ، عراقی حکومت اور عراق کے علماء کے اس پسندیدہ اقدام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام حسین علیہ السلام کا اصلی پیغام در حقیقت ظالم اور طاغوتی طاقتوں اور قوتوں سے نجات پر مبنی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اربعین حسینی کے پیدل مارچ کے الہی اور حسینی رنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اربعین حسینی کو دنیا میں روز بروز فروغ ملےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور امت مسلمہ کے خلاف امریکہ کی بھیانک سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی قوم ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور آج انقلاب اسلامی کا کمزور پودا ایک مضبوط اور تن آور درخت ميں تبدیل ہوگیا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور عراق کی قوموں کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ رکتے وہئے فرمایا: دونوں قوموں کے تعلقات اسلامی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں جنھیں دنیا کی کوئی طاقت متزلزل نہین کرسکتی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button