
امریکا کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے ایک قریبی ساتھی شام کے حلب شہر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہوگئے۔
مدافع حرم اصغر پاشاپور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں متعدد محاذوں پر جنرل قاسم سلیمانی کا ساتھ دے چکے تھے اور وہ ان افراد میں تھے جو ہمشیہ اپنے کمانڈر کی حفاظت کے لئے پریشان رہتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب یہ دونوں مجاہد ایک ساتھ محاذ جنگ پر ہوتے تھے تو پاشاپور اپنے کمانڈر کو محاذ پر زیادہ آگے بڑھنے سے روکتے تھے تاکہ انہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہونے پائے۔