پاکستان: پٹرولنگ پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک ایک اہلکار جاں بحق
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق 10 سے 12 دہشت گردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تو چھت پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 اطراف سے حملہ کیا تھا جن کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے سے متعلق ہمارے پاس اطلاعات تھیں، ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے، ہلاک ہونے والے شر پسند ملک بھر میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
#pakistan