افغانستانایشیا

شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کے اجتماع کے قریب دھماکے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت اسلامی کے قائد شہید عبدالعلی مزاری کی 24 ویں برسی کے اجتماع کے قریب یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔

افغانستان کی طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت اسلامی کے قائد شہید عبدالعلی مزاری کی 24 ویں برسی کے اجتماع کے قریب یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

افغانستان کے نائب چیف ایگزیکٹیو محمد محقق نے جلسے میں شریک افراد سے کہا کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں۔

کابل سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مسلح دہشتگردوں نے برسی کے اجتماع میں شریک لوگوں کی جانب فائرنگ کی اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر دھماکوں کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

دہشتگردانہ دھماکوں اور حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

حزب وحدت اسلامی کے قائد عبدالعلی مزاری کو 24 سال قبل طالبان نے شہید کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button