ایرانمشرق وسطییورپ

اٹلی امریکہ سے استثنی لینے کے لئے کوشاں

اٹلی اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں سے ملنے والی استثنی کی مہلت میں مزید اضافے کے لئے کوشاں ہے۔

اطالوی اخبار La Stampa نے کہا ہے کہ اطالوی وزیر خارجہ اینزو ماؤ ویرو میلانسی امریکہ کے دو روزہ دورے پر ہیں جس کا مقصد ایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ سے مزید استثنی حاصل کرنا ہے.

لا ستمپا اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مغربی ایشیا کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ایران سے متعلق اٹلی کو مزید وقت درکار ہے.

یاد رہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد امریکہ نے مختلف ممالک پر دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری کو بند کریں. ایران مخالف نئی پابندیوں کا کچھ حصہ گزشتہ 6 مئی کو لاگو ہوا جبکہ توانائی سے متعلق پابندیوں کا اطلاق گزشتہ سال 4 نومبر سے ہوا.

پابندیوں کی ناکامی کے بعد امریکہ نے ایران سے متعلق تیل کی پابندیوں پر اٹلی سمیت 8 ملکوں کو چھوٹ دی.

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود امریکہ نے بعض ممالک کو چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنا تھا.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button