عباس موسوی ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان بن گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک حکم میں سید عباس موسوی کو وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےسابق ترجمان بہرام قاسمی کو فرانس میں ایران کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔