ایرانمشرق وسطی

امریکہ، ایران پر مذاکرات کو مسلط نہیں کرسکتا/ یورپی ممالک کو مستقل ہونا چاہیے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوئیزرلینڈ کے وزير خارجہ ایگناسیو کیسیاس کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ، ایران پر مذاکرات کو مسلط نہیں کرسکتا جبکہ یورپی ممالک کو مستقل طور پر عمل کرناچاہیے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی عوام امریکہ کی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ ایرانی قوم پر مذاکرات کو مسلط نہیں کرسکتا۔ امریکہ پر ایرانی قوم اور عالمی برادری کا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔ ایرانی حکومت اور عوام اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے اندرونی وسائل کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے دوستانہ تعلقات دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ برقرار ہیں اور تمام ممالک کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کی بنیادوں پر استوار ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے مستقل یورپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو عالمی مسائل میں امریکہ کی پیروی نہیں کرنی چاہیے بلکہ عالمی مسائل میں اپنا مستقل کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button