فلسطینمشرق وسطی

غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی علاقے کفرقدوم میں فلسطینیوں کے مظاہرے کو طاقت کے ذریعے کچل دیا

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی علاقے کفرقدوم میں فلسطینی مظاہرین پرحملہ کردیا جس کےنتیجے میں چالیس فلسطینی زخمی ہوگئے –

فلسطینی عہدیدار مراد اشتیوی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر گرینیڈ اور اشک آور گیس سے حملہ کیا –

چند روز قبل بھی صیہونی فوجیوں نے کفر قدوم میں ایک فلسطینی بچے پر فائرنگ کرکے شدید طورپر زخمی کردیا تھا –

صیہونی حکومت غرب اردن میں صیہونی بستیاں تعمیر کرکے اس علاقے میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے اور اپنا غاصبانہ قبضہ مستحکم بنانا چـاہتی ہے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button