genelانسانی حقوقفلسطینمشرق وسطی

غزہ پر صیہونی حکومت کی گولہ باری

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ میں تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون میں تحریک حماس کے واچنگ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ کے سرحدی علاقے میں تعینات اسرائیل فوجیوں پر ہونے والی فائرنگ کے جواب میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ حق واپسی مارچ کے آغاز کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطین کی تحریک مزاحمت کے درمیان کشیدگی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سے قبل دو ہزار اٹھارہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی کی تحریک مزاحمت کی جانب سے کئے جانے والے میزائل حملوں کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button