فلسطینمشرق وسطی

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 130 رہائشی مکانات تباہ

فلسطینی ذرائع نے چار روزہ صیہونی جارحیت میں عورتوں اور بچوں سمیت اکتیس فلسطینیوں کے شہید اور ایک سو ستتر کے زخمی ہونے کے ساتھ ہی ایک سو تیس رہائشی مکانات کے منہدم ہونے کی خبر دی ہے

فلسطین کی شہری ترقیات اور عام روزگار کی وزارت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی چار روزہ جارحیت میں ایک سو تیس رہائشی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ سات سو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے چار روزہ حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت اکتّیس فلسطینی شہید اور ایک سوستتر دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے عورتوں اور بچوں پر وحشیانہ حملے کئے اور اس کی اس وحشیانہ جارحیت سے اس کے انسانیت سوز اقدام کی بخوبی نشندہی ہوتی ہے۔فلسطین کی وزارت صحت کا بھی کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے محصور اور مظلوم عوام کے خلاف وحشیانہ ترین دہشت گردی کا ارتکاب کیا اور عورتوں اور بچوں یہاں تک کہ شیرخوار بچوں تک کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔فلسطین کے مزاحمتی گروہوں اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جمعے کی شام غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے بعد شدید جھڑپوں کا نیا دور شروع ہوا جن کے دوران فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا اور پھر صیہونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہو گئی۔فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے میزائلی حملوں سےغیرقانونی صیہونی بستیوں والے علاقے لرز اٹھے اور غاصب صیہونیوں پر خوف طاری ہو گیا۔جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو، قدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر نے پیر کے روز بتایا کہ تحریک مزاحمت نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں وسیع پیمانے پر تباہی مچانے والے اپنےجدید میزائلوں سے حملہ کر کے غیرقانونی صیہونی بستیوں والے علاقوں کو دہلا کر رکھ دیا۔دریں اثنا صیہونی حکومت کے ذرائع نے فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے حملوں کے مقابلے میں اپنے آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کے ناکار آمد ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اسرائیل کے ٹیلیویژن نے پیر کے روز اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران غزہ سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر ساڑھے چھے سو میزائل اور راکٹ برسائے گئے جن میں سے اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم صرف ایک سو ستّر میزائلوں اور راکٹوں کو روکنے میں کامیاب ہو سکا ، باقی سب مقبوضہ علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button