عراقمشرق وسطی

مائک پینس کے دورے پر عراقی رہنماؤں کی نکتہ چینی

عراق کی جماعت عصائب اہل حق کے سربراہ نے ملک میں عوام کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مشکلات سے نکلنے کی راہ حل حکومت کی برطرفی نہیں بلکہ بنیادی آئین میں اصلاح اور بیرونی مداخلت کا خاتمہ ہے ۔ دوسری طرف امریکا کے نائب صدر مائک پینس کے غیر اعلانیہ دورے پر عراق کی سیاسی جماعتوں اور شخصیات نے سخت اعتراض کیا ہے۔

عراق کی جماعت عصائب اہل حق کے سیکریٹری جنرل قیس خزعلی نے دجلہ ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات سے موجودہ مشکلات دور نہیں ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ بحران کا تعلق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے نہیں ہے اور نہ ہی ان کے استعفے اور اقتدار سے ہٹ جانے سے مسائل حل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button