شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے صوبوں دیرالروز اور الرقه میں امریکی حمایت یافتہ شامی کرد ڈیموکریٹ ملیشیاء ( قسد) کے 6 عناصر مارے گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے دیر الزور کے مشرق میں العمر اسکوائر میں قسد کی فوجی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں اس کے دو عناصر ہلاک جبکہ الصبحہ شہر میں نا معلوم مسلح افراد کے حملے میں قسد کے کئی عناصر زخمی ہوگئے۔
در ایں اثناء شام کے شمالی صوبے الرقہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے قسد کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کے 4 عناصر ہلاک ہوئے۔
خیال رہے کہ ہفتے کو دیرالزور شہر کے مضافات میں قسد کے آلہ کاروں کی فائرنگ سے العکیدات قبیلے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد جاں بحق ہوئے تھے۔