افریقہ
مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملہ
افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملے میں امن مشن کے آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع اقوام متحدہ کے بیس پر حملہ اتوار کو ہوا جس میں امن مشن کے آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-
امن مشن کے اہلکاروں کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے بتایا گیا ہے- سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے ہیں-
مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع اسی بیس پر گذشتہ برس اپریل میں بھی حملہ ہوا تھا جس میں امن مشن کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-
افریقی ملک مالی میں دو ہزار بارہ سے بدامنی پائی جا رہی ہے اور نتیجے میں دہشت گرد گروہوں کو پیر جمانے کا کافی موقع مل رہا ہے۔