رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور پولیس اہلکاروں کی یہ مشترکہ کاروائی نہر رصاصی کے مشرقی علاقے میں انجام پائی جہاں داعش دہشت گرد عناصر کے سات ٹھکانوں کو تباہ اور تیار شدہ کئی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
عراق کی وزارت داخلہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے صوبے الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے چار عناصر کو گرفتار کر لیا۔
صوبے کرکوک کی مشترکہ آپریشنل کمان نے بھی ایک کاروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کے سات عناصر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر دیتے ہیں۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق کے مختلف علاقوں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے مختلف کاروائیاں شروع کی ہیں اور ان کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔