دنیایورپ

ٹرمپ کے خلاف امریکی خواتین کا زبردست مظاہرہ

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق دسیوں ہزارامریکی خواتین نیویارک اور واشنگٹن کی سڑکوں پر نکلیں اور انہوں نے امریکہ میں خواتین کے سیاسی حقوق کی پامالی، آب و ہوا کی صورتحال، عدم مساوات اور مہاجرت کے مسائل کو لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ خواتین کے اس عظیم مظاہرے کا اہتمام امریکہ کے ایک سو اسی شہروں میں کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک امریکی معاشرے کے مختلف طبقے ان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

ٹرمپ کے خلافِ ادب بیانات، حرکتیں اور انکی غیر مناسب پالیسیاں سبب بنی ہیں کہ بہت سے امریکی شہری انہیں عہدہ صدارت کے لائق نہیں سمجھتے۔ حال ہی میں ہونے والا ایک سروے امریکی خواتین کے درمیان انکی مقبولیت میں شدید کمی کی نشان دہی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button