امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے پاکستان پہونچنے پر پاکستانی عوام نے دسیوں ہزار کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور سید حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
مظاہرین نے امریکی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ بعض سیاسی پارٹیوں کے سربراہان نے اعلان کیا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم تک امریکہ مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔