دنیایورپ

یلو جیکٹ والوں نے فرانسیسی صدر کے گھر کا محاصرہ کر لیا

فرانس میں یلو جیکٹ والوں نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صدر امانو‏ئل میکرون کی سرکاری رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یلو جیکٹ پہنے سیکڑوں مظاہرین نے جمعے کے روز صدر امانو‏ئل میکرون کی سرکاری رہائش گاہ کا محاصرہ ایسے میں کیا ہے جب وہ نئے سال کی تعطیلات منانے میں مصروف ہیں۔
پولیس نے مظاہرین کو رہائش گاہ کے قریب جانے اور احاطے کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
یلو جیکٹ والوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہفتہ وار مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے اور توقع ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین آج ایک بار پھر پیرس کی سڑکوں پر اتریں گے۔
فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سترہ نومبر سے شروع ہونے والا مظاہروں کا سلسلہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہو گیا۔
مظاہرین کے خلاف فرانسیسی پولیس کے تشدد کے نتیجے میں اب تک دس مظاہرین ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button