یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوب مشرقی شہر جیزان میں سعودی فوجی مراکز پر زلزال ایک بیلسٹک میزائل فائر کر کے کافی نقصان پہنچایا۔
یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملہ اتوار کی رات، سعودی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ میں فائرنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کیا گیا۔
شامی فوج نے اتوار کی شام بھی جنوب مغربی یمن کے علاقے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی مراکز پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا۔
دوسری طرف یمن کے مرکزی شہر مآرب میں بارودی سرنگوں کے ایک گودام میں دھماکہ ہونے سے سعودی اتحاد کے کم سے کم پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
العالم نے یمن کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ پیر کو ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی شدت کے پیش نظر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے ہلاک ہونے والوں میں چند امریکی بھی شامل ہیں۔