یمنی فورسز کی نجران اور جیزان کے محاذوں پر سعودی فوجیوں پر کاری ضربیں وارد
یمنی فورسز اور قبائل نے الحدیدہ ، نجران اور جیزان کے محاذوں پر سعودی عرب کے کرائے کے مزدور فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے الحدیدہ ، نجران اور جیزان کے محاذوں پر سعودی عرب کے کرائے کے مزدور فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کی ہے۔اطلاعات کے مطابق جیزان کے محاذ پر یمنی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔یمنی ذرائع کے مطابق نجران کے علاقہ الحماد میں بھی درجنوں سعودی فوجی یمنی فورسز کے محاصرے میں آگئے ہیں جنھیں یمنی فورسز نے ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ ادھر الحدیدہ میں بھی یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں اور اس علاقہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔