المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعے کو صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سات جولائی علاقے کے کچھ مقامات پر میزائل برسائے اور توپوں کے گولے داغے۔سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے التحیتا کے پہاڑی علاقوں اور صوبہ الحدیدہ کے مشرقی حیس علاقے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔ جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں اور میزائلی حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کے متعدد مکانات ڈھےگئے اور مال و اسباب تباہ و برباد ہوگئے۔ اسی طرح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے رازح ، سحار و حیدان اور صوبہ الجوف کے الغیل ، خب ، الشعب اور المتون علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔ درایں اثنا جارح سعودی اتحاد کے کچھ کرائے کے فوجیوں نے گذشتہ رات جیزان کے علاقے میں گھات لگا کر یمنی فوج کے کئی جوانوں کو شہید اور زخمی کردیا۔ درایں اثنا یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سنیچر کی صبح شمال مغربی یمن کےصوبہ الجوف میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے ٹورناڈو کو مار گرایا۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close