بحرینمشرق وسطی

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا بیان انصاف و آزادی کا روڈ میپ

بحرینی علما کی کمیٹی نے اپنے ملک کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے بیان کو انصاف و آزادی جیسے بحرینی قوم کے بنیادی مطالبات کو پورا کئے جانے کے لئے نقشہ راہ یا روڈ میپ سے تعبیر کیا ہے۔

بحرین کی علما کمیٹی نے منگل کے روز ایک بیان میں بحرینی قوم میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مذہبی رہنما کے بیان میں کئے جانے والے مطالبات کی مکمل طورپر حمایت کرتے ہیں اور ان پرکوئی بات نہیں ہوسکتی – بحرینی علما نے زور دے کر کہا کہ ان مطالبات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے حال ہی میں نجف اشرف میں اپنے ایک بیان میں انصاف و آزادی کو بحرینی قوم کے ایک دائمی مطالبے سے تعبیر کرتے ہوئے اس ناقابل تبدیل مطالبے کو تسلیم کرانے کے لئے مسلسل کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ بحرینی عوام کے مذہبی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شہریت سلب اور دو برسوں تک فوجی محاصرہ جاری رہنے کے بعد اپنے علاج و معالجے کے لئے لندن گئے اور پھر دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں وہاں سے نجف اشرف پہنچے۔بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی و انصاف کے قیام اور جمہوریت کی برقراری اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر بحرینی عوام کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button