ایرانمشرق وسطی

سپاہ پاسداران کی بحریہ خلیج فارس میں امریکا کے لیے ڈراؤنا خواب ہے: ایڈمرل تنگسیری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے جنوبی ایران میں ساحل سے دریا میں مار کرنے والے ایران کی زیر زمین میزائل سٹیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئي آر جی سی کی بحریہ، خلیج فارس میں امریکا کے لیے ڈراؤنا خواب ہے۔

ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اتوار کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ میزائلوں اور میزائل لانچر بوٹس کے زیر زمین شہر ایران کے تمام جنوبی ساحلوں میں پھیل چکے ہیں، کہا کہ سپاہ پاسداران کے پاس میزائل لانچر بوٹس کے ایسے شہر ہیں جنھیں جب بھی مناسب سمجھا جائے گا، سب کے سامنے لے آيا جائے گا۔ انھوں نے خلیج فارس میں سپاہ کی بحریہ کی موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلیج فارس میں اپنی غیر قانونی موجودگي کے ذریعے اپنے لیے محفوظ علاقہ نہیں بنا سکتے۔

ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ امریکی، خلیج فارس میں بدامنی کا سبب ہیں اور انھیں جلد از جلد اس علاقے سے نکل جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات اور اقتدار اعلی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئي تو سپاہ کی بحریہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ امریکیوں کے مقابلے میں کھڑی ہو جائے گي۔ انھوں نے اسی طرح وارننگ دی کہ اگر ایران کی کشتیوں اور بحری جہازوں کے خلاف کوئي بھی واقعہ رونما ہوا تو خلیج فارس میں کوئي بھی جاندار زندہ نہیں رہے گا اور محفوظ آبی علاقے تک اس خطے کے ملکوں کی رسائي ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button